بنگلورو، 12/ اپریل (ایس او نیوز) کورونا وائرس کے انفیکشن کو روکنے کے لئے وزیر اعلیٰ نریندر مودی نے ملک بھر میں 21دن کے لاک ڈاؤن کا اعلان کیاتھا۔ اتنا ہی نہیں مسلسل ملک کے نام اپنے پیغام میں وزیر اعظم نریندر مودی لوگوں سے سوشیل دوری رکھنے کو کہتے رہے ہیں۔
لیکن ایسا لگتا ہے کہ بی جے کے لیڈر ہی ملک کے وزیر اعظم کی بات کو سنجیدگی سے نہیں لے رہے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ آئے دن ایسی تصاویر دیکھنے کو ملتی ہیں جو کہ کھل کر لاک ڈاؤن کو دھجیاں اڑا رہی ہیں۔
کرناٹک میں کورونا وائر سے متاثر ہونے والوں کی تعداد 200کے پار پہنچ گئی ہے۔ ریاست میں کورونا وائرس کے کل 207معاملے آچکے ہیں، جبکہ اس وائرس انفیکشن سے 6/ افراد ہلاک بھی ہوئے ہیں، لیکن کرناٹک میں حکمراں جماعت بی جے پی کے ایک رکن اسمبلی نے لاک ڈاؤن کی دھجیاں اڑاتے ہوئے سینکڑوں حامیوں کے ساتھ اپنی سالگرہ منائی۔
ٹمکورو ضلع کے ترویکیر اسمبلی حلقہ کے بی جے پی ممبر اسمبلی ایم جے رام نے بڑی تعداد میں حامیوں کے ساتھ اپنی سالگر ہ منائی۔ کیک کاٹنے کے دوران ممبر اسمبلی نے ہاتھوں میں دستانے پہن رکھے تھے۔
لاک ڈاؤن کے دوران جہاں لوگوں کو سوشیل دوری پر عمل کرنے کو کہا جارہا ہے تا کہ کورونا وائر انفکیشن سے بچا جاسکے۔ لیکن بی جے پی ممبر اسمبلی نے اس کی کھلے عام دھجیاں اڑاتے ہوئے لوگوں کو جمع کیا، اب ممبراسمبلی کے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ زوروں پر ہے۔